دیپالپور،حصول وطن کی طرح تحفظ پاکستان میں بھی علماء وطلباء کا کردار مثالی ہے،حافظ حسان صدیقی
دیپال پور،حصول وطن کی طرح تحفظ پاکستان میں بھی علماء و طلباء مثالی اورتاریخی کردار ادا کریں گے ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مدارس عربیہ کے سینکڑوں طلباء و علماء افواج پاکستان کا ہراول دستہ بنیں گے عالمی برادری مسئلہ کشمیر ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ظلم وتشدد کیخلاف آواز بلند کرنا اخلاقی ذمہ داری بھی ہے ہندوستان اور اسرائیل کے پاکستان پرحملے کی سازش کو بے نقاب کرنے پر سیکیورٹی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک عزیز پاکستان کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ومتفق ہے ملک کیخلاف ہر طرح کی سازش کو ملکر ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار خطیب ومہتمم مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ ،نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی اورمولانا محمد سلیم طاہر نے جامع مسجد ریاض الجنہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی شان ومقام کلمہ گو مسلمان کے دل میں روشن وعیاں ہے وطن کی محبت احادیث کی روشنی کیمطابق ایمان ہے پاکستان کے دینی مدارس تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ملکی دفاعی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھائیں گے محراب ومنبر سے ملکی بقا کیلئے موثر آواز اٹھ رہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ازحد ضروری ہے بھارت طاقت کے زور پر کشمیری عوام کے جذبات کو دبا اور کم نہیں کر سکتے اس موقع پرصوبائی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ،مرکزی وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی ،میاں محمد اسلم ڈولہ ،حاجی مقصود کھوکھر،صاحبزادہ حافظ محمدسلمان صدیقی ،حافظ عظیم اشرف سمیت طلباء،علماء ،وکلاء، تاجران،صحافیوں اورعوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔