دیپالپور،حضرت علی المرتضی کی محبت ہمارا ایمان ہے،ڈاکٹرمحمد اشرف نقشبندی چراغوی
دیپالپور،حضرت علی المرتضی کی محبت ہمارا ایمان ہےسیدنا حیدر کرار کا اسوہ اہل اسلام کیلئے مینارہ نور ہےان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اشرف نقشبندی چراغوی،حافظ احمد نواز قادری نے بزم فیضان چراغ و زمرد کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات کی نسبت باعث نجات ہے ، آپ کی محبت اہل ایمان کا شیوہ ہے ، ہم آپؓ کے اسوہ پر چل کر ہی سچا مسلمان بن سکتے ہیں اور ترقی کرسکتے ہیں ،حق اور باطل کے درمیان فرق کا نام سید نا علی المرتضیٰ ہے،اس موقع پر سید آفاق حسین شاہ جماعتی ، قاری حسن جمیل خاں ، قاری ماجد علی نقشبندی ، سید طلال شبیر بخاری،برہان ضیاء فریدی ،محمد احمد فریدی نے منقبت مولائے کائنات سے لوگوں کے دلوں کو گرمایہ جبکہ میزبان محفل محمد معین الدین منا چراغوی ، میاں یٰسین سعیدی کی جانب سے ولادت مولاعلی المرتضیٰ کے موقع پر کیک کاٹا گیا ۔