sadar anjuman saeedia yaseen saeedi 427

دیپالپور،حضور اکرم ﷺ کی آمد سے ظلمت کے تمام اندھیرے چھٹ گئے،میاں یٰسین سعیدی

دیپالپور،حضور اکرم ﷺ کی آمد سے ظلمت کے تمام اندھیرے چھٹ گئے،آپ ﷺ کی محبت اور اسوہ حسنہ فلاح دارین کا ذریعہ ہے،یٰسین سعیدی تفصیلات کے مطابق انجمن سعیدیہ دیپالپور کے صدر میان محمدیٰسین سعیدی نے کہا ہے حضور ﷺ کی آمد سے دنیا سے ظلمت کے سارے اندھیرے چھٹ گئے اللہ نے آپ ﷺ کو پوری انسانیت کیلئے رحمتہ اللعالمین بنا کر بھیجا۔آپ ﷺ وجہ کائنات ہیں ۔بادشاہ ہو یا گدا اگر کسی نے دنیا و آخرت میں کامیاب ہونا ہے تو اسے آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گزارنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کیلئے آپ ﷺ کی محبت سب سے بڑی دولت ہے ۔حکومت کی جانب سے عید میلادلنبی ﷺ بھرپور عقیدت و احترام کیساتھ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان خوش آئند ہے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.