دیپالپور،حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل ہی راہ نجات ہے،عمران عباس شیرازی

دیپالپورکےبرانچ مینجر بنک الحبیب عمران عباس شیرازی نے عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل درآمد سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہوں گے ۔آپ ﷺ وجہ کائنات ہیں اگر آپ کی ہستی نہ ہوتی تو رب کائنات یہ زمین و آسمان اورسارا نظام بھی نہ بناتا۔حضرت آدم ؑ کو آپ ﷺ کے وسیلہ سے معافی ملی اور کل قیامت کے روز بھی آپ ﷺ ہی ہم گنہگاروں کی شفاعت فرمائیں گے۔لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم آپ ﷺ کی سنتوں سے اپنی زندگی کو سجائیں اگر ہم حضور ﷺ کی سنتوں کو اپنائیں گے تو اللہ ہمیں دنیا میں ہی جنت کے مزے عطا فرمائے گا۔انہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کو تمام مسلمان زیادہ سے زیادہ درودشریف کا ہدیہ آپ ﷺ کی خدمت اطہر میں پیش کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button