دیپالپور بارایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر بارایسوسی ایشن سیدالطاف حسین شاہ نے کی اس موقع پر وکلاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم متحد ہے اور بزدل دشمن کو سکھادیں گے۔ریلی کچہری چوک سے شروع ہوئی اور لاری اڈہ سے ہوتی ہوئی پورے شہر کا چکرلگایاگیا۔اس موقع پر وکلاء کیساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شریک رہی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی جاتی رہی۔دوسری جانب حویلی لکھا میں 1965ء کی جنگ کے غازیوں کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو اس کا وہ حشر کریں گے وہ جنگ ستمبر کو بھول جائے گا.
