mian shahid waheed daula bashing government agriculture policy, 754

دیپالپور،حکومتی وزراء کی ملی بھگت و نااہلی کسانوں کیلئے عذاب بن چکی ہے،میاں شاہد وحید ڈولہ

دیپالپور،حکومتی وزراء کی ملی بھگت و نااہلی کسانوں کیلئے عذاب بن چکی ہے،غیر ملکی یوریا کھاد امپورٹ کرنے کے باوجود کسان مہنگی کھاد خریدنے پر مجبورہیں،میاں شاہدوحیدڈولہ تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے معروف زمیندار میاں شاہدوحید ڈولہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک جانب تو کسان دوستی کے دعوے کرتی ہے لیکن دوسری جانب حکومت میں ہی شامل وزراء حکومتی دعوؤں کی نفی کررہے ہیں کیوں کہ ان کی ملی بھگت کے باعث کسان کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے جس کاایک واضح ثبوت یہ ہے کہ حکومت نے کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کیلئے گیارہ لاکھ بوری یوریاکھاد منگوا ئی جو نومبر کے آخر سے پاکستانی گوداموں میں پہنچ چکی ہے لیکن یہ کھاد سستے داموں کسانوں کو فراہم کرناتو دور کی بات تاحال جان بوجھ کراس کا ریٹ ہی نہیں دیا جارہا اوپر سے ستم یہ کیا جارہاہے کہ اینگرویوریا کا ریٹ بھی 1800کو پہنچادیا گیا ہے جو کہ کسان کے ساتھ ظلم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء خصوصاََ پروڈکشن منسٹر عبدالرزاق داؤد اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں جو کھادکے اپنے ذاتی بزنس کوپروموٹ کرنے اور اپنی یوریاکھاد مہنگے داموں فروخت کیلئے نہ صرف کسانوں کو ریلیف دینے کے حکومتی منصوبے کو ناکام کررہے ہیں بلکہ اس خودساختہ مہنگائی کے ذریعے کسان اور زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں جس کا اثر عوام پر بھی مہنگائی کے سیلاب کی صورت میں پڑے گا۔ کیوں کہ جب فصلوں پر اخراجات زیادہ ہوں گے تو عوام کو بھی یہ مہنگے داموں ہی دستیاب ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ایک دن میں کسانوں کو اربوں کا نقصان جبکہ پروڈکشن منسٹر کو فائدہ پہنچ رہاہے۔میاں شاہد وحید ڈولہ نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ کسانوں کیساتھ مخلص ہیں اور حقیقی معنوں میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں تو انہیں کسانوں کیلئے مصنوعی نہیں بلکہ عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے انہیں چاہئے حکومت کی آڑ میں اپنے ذاتی کاروبار کرتے ہوئے کسان دشمنی کرنے والے وزراء کو فی الفور فارغ کیا جائے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.