دیپالپور،پاکستان تحریک انصاف کےمعروف نوجوان سیاسی رہنما میاں انس اسلم ڈولہ کو حکومت نے تھیٹر کے میعارمیں بہتری لانے کا ٹاسک دے دیا ہے اور اس سلسلے میں آج صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیا جس کے بعد وہ تھیٹر کی بہتری کیلئے قائم کی گئی 34رکنی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مقررہوگئے ہیں.اس موقع پر میاں انس اسلم ڈولہ نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دیگر شعبوں کی طرح تھیٹرکے میعار میں بہتری کیلئے بھی کوشاں ہے اور اس ایڈوائزری کونسل کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے تھیٹر ویرانی کی جانب گامزن تھا لیکن اب ہم اس سینئر فنکاروں کی مشاورت سے اس کی کھوئی ہوئی رونقیں بحال کریں گے.انہوں نے بتایا کہ ایڈوائزری کونسل تھیٹرکو فیملیز کیلئے صاف ستھرا و تفریح سے بھرپوربنانے کیلئے سفارشات مرتب کرکے صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو پیش کرے گی. یادرہے میاں انس اسلم ڈولہ کا تعلق دیپالپور سے ہے اور آپ معروف ماہر تعلیم میاں اسلم ڈولہ کے فرزند ہیں.
