دیپالپور،حکومت ہاکی کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے منظم اقدامات کرے،سمیعہ عباس

دیپالپور(عبدالرؤف طاہر سے)پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سمیعہ عباس نے دیپالپور میں کامران شفیق ہاکی اکیڈمی کا دورہ کیا اس دوران سی ای او اوکاڑہ ڈائری قاسمع علی اور انچارج سپورٹس سیکشن عبدالرؤف طاہر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان کی سرزمین انتہائی باصلاحیت افراد سے بھری پڑی ہے لیکن ان کی صلاحیتوں کو موثر طریقے سے استعمال کا سکھا کر ہم ہرمیدان میں کامیاب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کی ترویج و ترقی کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کامران شفیق اکیڈمی کی ہاکی کیلئے کی گئی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسی اکیڈمیاں ہر تحصیل و ضلع میں قائم کی جائیں تاکہ پاکستان کی گلی محلوں میں ہاکی کا چھپا ہوا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آسکے ۔ اس موقع پر کامران شفیق اکیڈمی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو اوکاڑہ ڈائری قاسم علی نے سمیعہ خان کو تحفہ بھی پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button