sabzi pachas hazar mai par ga 714

دیپالپور،خاتون کو سبزی پچاس ہزارمیں پڑگئی،صبح سویرے ڈکیتی کی واردات

دیپالپورکی لالہ زار کالونی میں صبح سویرے ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے اور یہ واردات اس وقت ہوئی جب غلہ منڈی کے قریب لالہ زار کالونی میں ایک سبزی فروش نے سبزی کی آواز لگائی اور ایک خاتون سبزی لینے کیلئے گھر سے باہر نکلی ٹھیک اسی دوران دو مسلح ڈاکو وہاں آن دھمکے اورانہوں نے گن پوائنٹ پر خاتون کے ہاتھ میں موجود پچاس ہزارمالیتی سونے کی دو انگوٹھیاں اتروا لیں اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے.واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سٹی کی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں