depalpur bar assosiation secertary arshad iqbal chandoor 423

دیپالپور،خالی نعروں کی بجائے وکلا برداری کیلئےعملی اقدامات کریں گے،چوہدری ارشد اقبال چنڈورایڈووکیٹ

دیپالپور،خالی نعروں کی بجائے وکلا برداری کیلئے عملی اقدامات کریں گے،چوہدری ارشد اقبال چنڈورایڈووکیٹ تفصیلات کے مطابق دیپالپور بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سیکرٹری بار ایسوسی ایشن دیپالپورکیلئے امیدوار چوہدری ارشد اقبال چنڈور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء برداری کے مسائل کے حل کیلئے نعروں اور لاروں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے اور اگر اللہ نے کامیابی سے نوازا توہم انشااللہ اپنے دور میں دیپالپور ایسوسی ایشن کیلئے وہ اقدامات اٹھائیں گے جن کا عرصہ دراز سے وکلاء برادری کی جانب سے مطالبہ تو کیا جاتا رہاہے مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ بارہ سال سے وکالت کے مقدس پیشہ سے وابستہ ہیں اور ان کا اوڑھنا بچھونا شروع سے ہی عوام کی خدمت اورفراہمی انصاف کیلئے ان کی دادرسی رہاہے اور اب وہ اسی مثبت سوچ کے تحت اپنی وکلاء برادری کیلئے بھی کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو اس سے قبل نہ کیا گیا ہواور اس کیلئے انہوں نے مکمل پلاننگ کررکھی ہے.چوہدری ارشد اقبال چنڈور نے کہا کہ انہیں دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے سینئرز اور نوجوان وکلاء کی یکساں اور بھرپور حمائت ہے اور انشااللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.