دیپالپور،ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسم پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں،مولانا محمد حسان صدیقی
دیپال پور،ختم نبوت ایمان کا لازم وملزوم جزو،زندگی وموت کا مسئلہ ہے مسلمان بیدار ہیں ختم نبوت پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں قادیانی اسلام اور پاکستان دونوں کے غدار ہیں ختم نبوت اسلام کی اساس ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ سیدنا صدیق اکبر کی سنت کوپورا کرنا ہے وزیر اعظم کا قادیانی مشیر کوکابینہ سے نکالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے خیرمقدم کرتے ہیں آئین پاکستان قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیتا ہے7ستمبر تاریخ پاکستان کا سنہرا دن ہے جس دن آقائے نامدار کی ختم نبوت پر حملہ کرنیوالوں کو غیر مسلم قرار دیا گیاقادیانی آئین پاکستان کی رو سے اپنی عبادت گاہ کو مسجد نہیں کہ سکتا اور نا ہی خود کومسلمان کہلوا سکتا ہیمذہب کی تبلیغ اورمذہب کو اسلام بھی نہیں کہ سکتے ان خیالات کا اظہار خطیب ومہتمم مرکز توحید وسنت جامعہ ریاض الجنہ نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی نے جامع مسجد ریاض الجنہ میں یوم ختم نبوت پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاطت کے لئے پوری قوم ایک تھی ،ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گی ہرمشکل وقت میں پاکستانی افواج ،سیکورٹی سلامتی کے اداروں کے دست وبازو بن کر ملک کی بقا ،سلامتی اور استحکام میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گے۔