دیپالپور،خطیب جامعہ شاہی مسجدعظیم مذہبی روحانی شخصیت پیرسید انورشاہ بخاری انتقال کر گئے 79

دیپالپور،خطیب جامعہ شاہی مسجدعظیم مذہبی روحانی شخصیت پیرسید انورشاہ بخاری انتقال کر گئے

عظیم مذہبی روحانی شخصیت پیرسید انور شاہ بخاری انتقال کر گئے ،طویل عرصہ تاریخی جامعہ شاہی مسجد کے خطیب رہے،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق عظیم مذہبی و روحانی شخصیت رہنما جمیعت علمائے اسلام پاکستان پیرسیدانور شاہ بخاری اللہ کو پیارے ہو گئے۔سید انور شاہ بخاری تقریباََ پچاس سال سے دیپالپور کی تاریخی جامعہ شاہی مسجد کے خطیب تھے اور اس دوران بیشمار بچوں کو قرآن کی تعلیم سے آراستہ کیا ان کے شاگرد آج دنیا کے مختلف حصوں میں اشاعت دین کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔

حضرت شاہ جی طویل عرصہ سے دل اور شوگر سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز ستر برس کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔حضرت شاہ جی کے بعد ان کے بڑے بیٹے سید انظرشاہ بخاری کو جانشینی کی دستار پہنا دی گئی اور نماز جنازہ بھی شاہ جی کی وصیت کے مطابق ان کے بیٹے سید انظرشاہ بخاری نے پڑھائی ۔افضل منی سٹیڈیم میں پڑھی جانیوالی نماز جنازہ کو دیپالپور کی تاریخ کے سب سے بڑے جنازوں میں شمار کیا جا سکتا ہے جس میںڈاکٹر عتیق الرحمان جمیعت علمائے اسلام ، علامہ سید ضیااللہ شاہ بخاری سرپرست متحدہ جمیعت ایلحدیث ،سید شفااللہ شاہ بخاری،چیئرمین بزم حسان پاکستان شاہد عمران عارفی سمیت شاہ جی کے ہزاروں شاگردوں و مریدین اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں