دیپالپور حویلی روڈ پر خوفناک حادثے میں دوسگے بھائی جان کی بازی ہارگئے لاہوریاں والی بمبی کے رہائشی شوکت کے دونوں بیٹے ایک ساتھ موت کے منہ میں چلے گئے.وقاص جس کی عمر پندرہ سال تھی اپنے چھوٹے بھائی آٹھ سالہ ہارون کیساتھ حویلی روڈ پر موٹرسائیکل نمبری okk/5190 ہرجا رہے تھے کہ لاہوریاں والی بمبی کے قریب ہی کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکراگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے.
