دیپالپور،خوفناک ٹریفک حادثے میں باپ دوبیٹوں سمیت جاں بحق،تینوں باپ بیٹاگھر آتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں چورستہ میاں خان کا رہائشی چالیس سالہ مزمل اپنے گیارہ سالہ بیٹے فیصل اور سات سالہ علی حسین کے ہمراہ واپس آرہا تھا کہ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ان کی موٹرسائیکل ایک ٹرک کی زد میں آگئی جس کے باعث تینوں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو 1122اہلکاروں نے تینوں کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں منتقل کردیا ۔
