دیپالپور،خوفناک ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق،باپ شدید زخمی 145

دیپالپور،خوفناک ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق،باپ شدید زخمی

ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے،باپ اور اس کا ایک بیٹا زخمی بھی ہوئے ،نعشیں ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق دیپالپورکے نواحی علاقہ مودا صابہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت اور لا پرواہی دو سگے بھائیوں کی جان لے گئی ۔تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اس حادثے میں دو سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ باپ اپنے تینوں بیٹوں کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی 14 سالہ سفیان اور 12 سالہ علی حسنین ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ اور ایک بیٹا علی ریحان شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر لاہور ریفر کر دیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تھانے منتقل کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں