horrer accident in depalpur 805

دیپالپور،خوفناک ٹریفک حادثے میں نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہوگیا

پاکپتن روڈ پر سات مرلہ سکیم کا رہائشی نوجوان خاورزمان اپنی بیوی غلام فاطمہ کیساتھ دیپالپور کے نواحی علاقےسکھ پورمیں سسرال کو مل کر واپس جا رہا تھا کہ رستے میں اس وقت انہیں موت نے آن لیا جب بنگہ حیات کے قریب خاورزمان اپنی مخالف سمت سے آنیوالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس سے دونوں میاں بیوی سڑک پر گر پڑے جبکہ پیچھے سے آنیوالی پک اپ نے انہیں بری طرح کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔خاور زمان سکول میں چوکیدار تھا اور صرف تین چار ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں