دیپالپور،خونی حادثات میں تین افراد جاں بحق،چھ شدیدزخمی ہوگئے

11 اپریل کا دن خوفناک حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا دن ثابت ہوا.صبح کے وقت ایم اے جناح روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا
دوسرا واقعہ نواحی علاقہ نظام دین میں پیش آیا جہاں گیارہ سالہ بچہ فیضان زمین پر بچھی تاروں سے کرنٹ لگنےکے باعث جاں بحق ہوگیا.اس کے بعد دیپالپور کے نواحی گاؤں سرائے امرسنگھ میں سڑک کنارے کھیلتے ہوئے رضوان نامی بچے کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا.جبکہ اس کیساتھ دوسری بچی بھی زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا.اوکاڑہ میں کلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے قریب ریلوئے لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھوبیٹھامرنے والے شخص کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی جوکہ 40 جی ڈی کا رہائشی تھا.دیپالپور پاکپتن روڑ اڈہ شاہنواز کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوارمحمدسلیم وٹو موقع پرجاں بحق ہوگیا.اس کے بعد دیپالپور اوکارہ روڈ پرچالیس ڈی کے قریب کنٹینراورمنی پجارو میں تصادم کےنتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے.ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا.اس حادثہ کے باعث دیپالپوراوکاڑہ روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی اورگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button