manshiat frosh giriftar 543

دیپالپور،درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

دیپالپورسرکل پولیس کی کارروائی تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ مرکزی سرغنہ سمیت گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی رقم برآمد ملزمان لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد ،ساہیوال ،قصور سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے اور دوران ڈکیتی فائرنگ سے گریز بھی نہ کرتے تھے ڈی ایس پی انعام الحق چودھری نے ایس ایچ او تھانہ بصیر پور آفتاب صابر کے ہمراہ بتایا کہ دیپالپور سرکل کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر پولیس گشت کو موثر بنا دیا گیا تھا تھانہ بصیر پورکے ایس ایچ او آفتاب صابر نے تین رکنی ڈکیت گینگ کو سر غنہ محمد حسین عرف حسینی ساتھیوں اقبال عرف بالی اور ندیم دیمی سمیت حراست میں لے لیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چھینی جانے والی تین موٹر سائیکلیں ،لاکھوں کا مال مسروقہ بھاری اسلحہ اور ہزاروں کی نقدی رقم قبضہ میں لے لی ڈی ایس پی انعام الحق چودھری کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ عرصہ دراز سے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مصروف عمل تھا جو کہ واردات کے بعد دوسرے ضلع میں چلے جاتے تھے پولیس نے گرفتار ملزمان کی دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس ٹیمیں روانہ کر دی ہیں ڈی پی او اطہر اسماعیل نے تھانہ بصیر پور پولیس کو ڈکیت گینگ گرفتار کرنے پر شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں