تحصیل دیپالپور میں چوری وڈکیتی اور راہزنی کے واقعات کچھ عرصہ سے بہت بڑھ چکے ہیں لیکن دوسری جانب پولیس بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے اس سلسلے میں دیپالپور تھانہ صدر کی پولیس نے خطرناک ملزمان کاشف عرف کاشی گینگ کو کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے برآمدہونیوالے 23موبائل اور لاکھوں روپوں سمیت مال مسروقہ متاثرین میں تقسیم کردیا گیا جس پر عوام نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ڈی ایس پی دیپالپور انعام الحق اور ایس ایچ او تھانہ صدر ملک طارق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او اوکاڑہ اطہراسماعیل کی ہدائت پر پورے ڈسٹرکٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔عوام کے مال و جان کی حفاظت کیلئے پولیس کے جوان ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
