okara mai 3 bachon se ziadati 404

دیپالپور،درندہ صفت شخص نے ذہنی معذورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دیپالپور کے نواحی علاقے موضع 48/Dمیں درندہ صفت شخص نے پندرہ سالہ ذہنی معذوربچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا بچی کے چچا ریاض احمد عطاری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کی پندرہ سالہ بھتیجی(س)قریبی فصلوں سے جانوروں کیلئے چارہ کاٹنے کیلئے گئی اسی دوران امین نامی اوباش نوجوان نے اسلحہ کے زور پر اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا بچی سے زیادتی کے اس واقعے کے بعد اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ڈی پی او دیپالپور نوشیرواں چانڈیو اور ڈی پی او ضلع اوکاڑہ حسن اسد علوی سے ملزم کی فوری گرفتاری اور اسے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.