depalpur mai daketi wardaat 452

دیپالپور،دن دیہاڑے ڈکیتی واردات میں شہری تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے محروم

دیپالپور،دن دیہاڑے ڈکیتی واردات میں شہری تین لاکھ ساٹھ ہزار سے محروم،مزاحمت پر فائرنگ بھی کردی جس سے اسداللہ زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں قائداعظم چوک برج الیاس کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسداللہ نامی شخص سے تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے چھین لئے اور مزاحمت پر اسے گولیاں مارکر فرار ہوگئے۔زخمی اسد اللہ کو ریسکیو عملہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں