دیپالپور،دوران ڈکیتی مزاحمت پر سات بچوں کا باپ قتل

دیپالپور،دوران ڈکیتی مزاحمت پر سات بچوں کا باپ قتل،سنتالیس ڈی میں عزیزوں سے مل کر واپس جاتے ہوئے ڈاکووَں نے روک لیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کا رہائشی امیرعلی اپنی بیوی کے ہمراہ نواحی گاؤں سنتالیس ڈی میں عزیزوں سے مل کر واپس گھر جارہاتھا کہ رستے میں نامعلوم ڈاکووَں نے پیچھے کرتے ہوئے انہیں روک کر ڈکیتی کی کوشش کی جس دوران امیر علی نے مزاحمت کی تو ڈاکووَں نے اس پر فائر کھول دیا جس سے امیر شدید زخمی ہوگیا اور ریڑھ کی ہڈی پر لگنے والی گولی اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ ہسپتال پہنچنے پر جاں بحق ہوگیا ۔ امیر علی سات بچوں کا باپ تھا ۔واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی انعام الحق ہسپتال پہنچ گئےمزید تحقیقات جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button