دیپالپور،دوسرے میچ میں ڈی پی ایل سیزن فور کا پہلا اپ سیٹ ہوگیا

رپورٹ:قاسم علی،عبدالرؤف طاہر…
دوسرا میچ دیپالپور ایگلز اورطاہر یونائٹڈ کے درمیان ہوا ۔اس میچ کو پانچ پانچ اوور تک محدود کردیا گیا تھاجس میں دیپالپور ایگلز نے پہلے بیٹنگ شروع کی تو طاہر پنڈی نے میرومری کو لگاتار تین چھکے لگاکر طاہریونائٹڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی یوں پہلے اوور میں سکور 21رنز بن گئے جبکہ دوسرے اوور میں اکبر بھولی نے بھی ٹیکسلا کے باؤلر حمزہ کو دو چھکے رسید کئے اور سکور 41تک جا پہنچاجبکہ تیسرے اوور میں سکور 58رنز ہوگئے۔چوتھے اوور میں طاہر اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے اور اس کیساتھ ہی سکور کی رفتار سست ہوگئی اور اس اوور میں صرف سات رنز بن پائے اور سکور 65تک ہی پہنچ پایا۔اور پانچویں اوور میں 13رنز ملا کر 78رنز بنے جس کا تعاقب کرنے کیلئے جب طاہریونائٹڈ میدان میں اتری تو ناصر پٹھان نے پہلی ہی گیند پرشانی کو چھکا لگا کر اپنے عزائم کا اظہار کردیا.اگلے اوور میں انہوں نے طاہرپنڈی کو بھی چھکا جڑدیا۔اور تیسرے اوور میں عزیز کاندرو کو بھی نہ بخشا اور لانگ آن پر چھکا لگا کر مجموعہ تین اوور میں 45رنز تک پہنچادیا۔آخری دواوور میں طاہریونائٹڈ کو جیت کیلئے 34رنز درکار تھے تو چوتھے اوور کی پہلی بال پر فہد نے چوکا لگایا مگر اس کے بعد طاہر پنڈی نے اچھی باؤلنگ کی اور اگلی چاروں گیندیں فہد بالکل سمجھ نہ پائے مگر آخری بال پر فہد نے چھکا لگا کر آخری اوور میں ٹارگٹ 20رنز تک محدود کردیا ۔جو کہ ایک اچھا ٹارگٹ تھا یہ اوور اکبر بھولی نے کروانے آئے جبکہ سامنے ناصر پٹھان تھے جنہوں نے کلاس کی بیٹنگ کرتے ہوئے چار چھکے لگا کر ایگلز کے پنجوں سے میچ چھین لیا۔یادرہے ناصر پٹھان نے آٹھ چھکوں کی مدد سے 56رنز بنائے اور یوں انہوں نے دیپالپور پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی پہلی ففٹی بھی بنا ڈالی۔یاد رہے ایگلز کی ٹیم ٹورنامنٹ کی سب سے طاقتور ٹیموں میں شمار ہوتی ہے اور اس کی شکست کو اپ سیٹ کہاجارہاہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button