دیپالپور،دونوں پاؤں سے معذورحافظ اکرم کی علاج کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل،بیماری کے باعث سب عزیزواقارب ساتھ چھوڑگئے ،ریاست میری مددکرے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ اگر علاج نہ ہوا تودونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں گی،حافظ اکرم تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے رہائشی حافظ محمد اکرم نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ سال قبل اس کے پاؤں پر معمولی زخم بنا جو علاج کے باوجودبڑھتا گیااسی طرح دوسرے پاؤں کی ایڑھی پر بھی زخم بنا جو بڑھتے بڑھتے گھٹنے تک جا پہنچا اور اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اس مرض کا بروقت علاج نہ کروایا گیا تو دونوں ٹانگیں بھی کاٹنی پڑسکتی ہیں ۔حافظ محمد اکرم نے کہا کہ اس کا پانچ مرلہ کا مکان تھا جو بیچ کر اپنے اوپر لگاچکا ہوں مگر آرام نہیں آیا آتھ ماہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست دی مگر کچھ نہ بن پایا میری بیماری کے باعث میرے بھائی اور بیوی سمیت سب عزیز و اقارب مجھے چھوڑچکے ہیں میری وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ میرا علاج کروائیں ۔
