دیپالپور کے نواحی علاقہ محلہ پٹرول پمپ میں غلام رسول نے مبینہ طور پراپنی بہن شیماں بی بی کی مدد سے بیوی سکینہ اور بارہ سالہ اقراءفاروق کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کر دیا۔
اوکاڑہ ڈائری کو مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ نے پہلے خاوند فاروق کی وفات کے بعد ملزم غلام رسول سے شادی کی تھی مقتولہ کے پہلے خاوند سے دوبچے ماں کیساتھ ہی رہائش پذیر تھے ۔
غلام رسول نے ایک روز قبل مقتولہ پر تشدد بھی کیا ملزم اور ملزمہ فرار ہیں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔