اوکاڑہ ڈائری رپورٹ
دیپالپور تحصیل کچہری کے گیٹ کے قریب وکلا کے چیمبر میں زمین کے تنازع پر بدبخت بیٹے مظاہر اقبال نے باپ صبح صادق پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا فائرنگ وکلا چیمبرز کے سامنے ہوء جس کی زد میں آکر مرزا کاشف نامی وکیل بھی شدید زخمی ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زمین کے تنازع پر جاری ایک کیس میں صبح صادق پیشی پر آ رہا تھا کہ بیٹے نے فائرنگ کر دی ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمیوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تشویشناک حالت میں صبح صادق کو لاہور ریفر کر دیا گیا ڈی ایس پی دیپالپور سرکل شبیر وڑائچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے دوسری جانب فائرنگ کے واقعہ پر وکلا نے ہڑتال کر دی ہے اورمحض پندرہ روز کے دوران فائرنگ کے دوسرے واقعہ پر شدید عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے ۔ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔