رپورٹ:قاسم علی
کرونا کی تیسری لہر بہت خطرناک قرار دی جا رہی ہے اگرچہ اس کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر کافی کوششیں جاری ہیں تاہم اس کے باوجود اس وبا کے شکار افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دیپالپور میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد بڑھتے جا رہے ہیں اور آج ایک ہی روز میں پانچ افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آ گئے ہیں۔

کرونا کا شکار ہونیوالوں میں ایم این اے راؤمحمداجمل خان کے صاحبزادے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ راؤسعد اجمل خان اور بیرسٹر راؤفہد اجمل خان بھی بھی شامل ہیں۔ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں کورنٹائن کرتے ہوئے عوام سے صحتیابی کی دعا کیلئے درخواست کی ہے۔
دوسری جانب حجرہ شاہ مقیم کے ایک سرکاری سکول میں بھی ایک ٹیچر اور دو طالبعلموں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

اوکاڑہ ڈائری کو حاصل معلومات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول اعوان کلاں کے ٹیچر غلام رسول، طلباء عثمان علی اور شہزاد اختر کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔
یاد رہے اس سکول میں پانچ سو طلباء زیرتعلیم ہیں ۔سکول میں کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد علاقہ بھر میں گہری تشویش دیکھنے میں آ رہی ہے۔


