okara police news 530

دیپالپور،دو خواتین کے مابین معمولی جھگڑے کا خونی انجام،ایک جاں بحق پانچ شدید زخمی

دیپال پور تھانہ بصیرپور کے علاقہ بونگی طاہر میں دو خواتین کے درمیان معمولی تلخ کلامی خونی تصادم کی شکل اختیار کر گئی محمد اکرم کی بھابھی راشدہ کا محمد نواز کی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا جس پر محمد نواز طیش میں آگیا اور اپنے دیگر ساتھیوں محمد شریف وغیرہ اور گھریلو خواتین کے ہمراہ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سمیت شوکت علی کے گھر دھاوا بول دیا جہاں حملہ آور پارٹی نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے باعث گھر میں موجود شوکت علی، راشدہ بی بی،شگفتہ بی بی اور برہان وغیرہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو دیپالپور منتقل کر دیا گیا ہے تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا شخص شوکت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس خونی تصادم میں تین خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے پولیس تھانہ بصیرپور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہوگئے ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی ھے اس حوالے سے اے ایس پی نوشیروان علی چانڈیو کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں