depalpur,chori ki wardaton mai 15 bakrian chori 531

دیپالپور،دو مختلف وارداتوں میں چور ہزاروں کی نقدی اورپندرہ بھیڑ بکریاں چرا لے گئے

دیپالپور(مجاہدمحمود سے)دیپالپور کی آبادی ننکانہ مظہر نوراللہ کی کریانہ شاپ سے نامعلوم چوردوکان کی چھت پھاڑ کرسامان کریانہ گھی ،بوتلیں ،صابن،بسکٹ اورہزاروں روپے نقدی رقم لے اڑے جبکہ دوسری واردات میں بستی نور محمد کےغریب چرواہے کے احاطہ سے نامعلوم چور 15بکرے ،بکریاں ،اور بھڑیں چوری کرکے رفوچکر ہوگئے۔متاثرین نے قانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس کو درخواستیں گزار دیں ہیں مقامی پولیس نے جائے وقوعہ چیک کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی پی اواوکاڑہ اطہر اسمعیل اور ایس ڈی پی او دیپال پور سرکل چودھدری انعام الحق سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا فوری نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں