دیپالپور،دو مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے

دیپالپور میں ایک اوراداس صبح نمودار ہوئی ہے۔صبح سویرے دیپالپور کے نواحی گاؤں مالی سنگھ میں ایک پچاس سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد قتل کرکے وہاں پھینک گئے۔مقتول کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوئی ہے جو چھ بچوں کا باپ تھا۔تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے۔دوسرا افسوسناک واقعہ حویلی لکھا میں پیش آیا جہاں کے علاقے شکور آباد میں عطائی کے غلط انجیکشن لگانے کے باعث محمداشرف نامی بتیس سالہ نوجوان جان کی بازی ہارگیا ہے۔معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ڈاکٹر فرخ محبوب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرحویلی لکھا پہنچے اورمحلہ شکورآباد میں عطائی ڈاکٹر محمد اکرم کا کلینک سیل کردیا بلکہ انہوں نےمزید کارروائی کے لیے کیس بنا کر ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button