دیپالپور،دیارام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری

دیارام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،ماہر امراض قلب ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی نے 80مریضوں کا چیک اپ کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں دیارام میں حافظ فرقان شہزاد ڈولہ کے ختم قرآن مجید کے بعد میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی نے اسی سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا عوام کی خدمت ہی اصل مقصد حیات ہے حلقہ پی پی 188 دیپالپور کے کوآرڈینیٹرمیاں جاوید اقبال وٹو امید وار حلقہ پی پی 188 میاں شہزاد ڈولہ ڈویثرنل جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیرہ پر اس میڈیکل کا انعقاد کیاگیا۔

میاں شہزاد ڈولہ نے یہ عزم کیا کہ ہم اس خدمت کے کام کو نیکی اور بھلائی سمجھ کر عوام الناس کے گھروں ڈیروں اور حجروں میں بغیر کسی لالچ کے خالص اللہ تعالی کو خوش کرنے کیلئے دسترخوان پر سحری تقسیم بھی کرتے رہیں گے جیسے ماشااللہ پورا رمضان کا مہینہ خاص اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش میں سرکاری ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹر دیپالپور میں دسترخوان سجائے بغیر کسی روک ٹوک کے مریضوں کے لواحقین اور سرکاری عملہ اور مسافروں کو کھانا کھلایا اللہ تعالی ہماری اس محنت کوشش کو قبول فرمائے اور آخرت کیلئے صدقہ جاریہ بنائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button