okara police news 518

دیپالپور،دینی مدارس پاکستا ن کی سلامتی و استحکام کیلئے بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں،مولاناحسان صدیقی

دیپالپور.مذہبی ہم آہنگی میں علماء کاکردار قابل تحسین ہے دینی مدارس پاکستا ن کی سلامتی و استحکام کیلئے بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں بحثیت پاکستانی قوم اتحاد واتفاق پیدا کرنے کی اشد ضرور ت ہے،اوکاڑہ پولیس کی بدامنی ،چوری ڈکیتی ،منشیات کے خاتمے میں کاوشیں قابل تحسین ہیں،دہشت گردوں کے انتہا پسندانہ عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے پیغام پاکستان قومی بیانیہ وقت کی اہم ضرورت تھی جس کی من وعن تائید کرتے ہیں ، بیرونی قوتوں کی سازشوں کوپاکستانی افواج ،سیکورٹی سلامتی کے اداروں اور پولیس کے جوانوں نے خاک میں ملایا، ان خیالات کا نے مرکز توحید و سنت جامع مسجد ریاض الجنہ دیپالپور میں معروف مذہبی سکالر اور خطیب ومہتمم جامعہ ریاض الجنہ صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی اور اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں علی چانڈیونے نمازجمعہ کے بعد اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیااے ایس پی نوشیروان علی چانڈیو نے مزید کہا کہ میرٹ پر فیصلہ کرنا ہمیشہ میری ترجیحات میں شامل رہا ہے ہر سائل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں میں صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی کی پولیس اور اس سے منسلک اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور امن ،رواداری کے فروغ کے لئے آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں پولیس کے جوانوں کی قربانیاں قابل رشک ہیں ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو اسلامی ،فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے ،مملکت پاکستان عطیہ خداوندی ہے امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے مسلمانان پاکستان کو مشترکہ جہدوجہد کرنی چاہیے پاکستانی قوم متحد ہو کر قیام امن کیلئے اخوت و محبت اور ہم آہنگی کو عام کر کے پوری دنیا میں سرخرو ہوسکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں