dewar ne bhabi k ghar ko aag laga di 454

دیپالپور،دیور نے بیوہ بھابی کے گھر کو آگ لگادی،تمام سامان جل گیا

دیپال پور کے نواحی علاقہ چک نمبر 46ڈی میں دیور نے بیوہ خاتون اور بچوں کے رہائش مکان کو آگ لگا دی گھر میں موجودلاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق دیپال پور کے نواحی علاقے چک نمبر46ڈی میں ثریا بی بی بیوہ گاہرہ کے رہائشی مکان کو اس کے دیور شمس نے احاطہ پر قبضہ کرنے کی خاطر آگ لگا دی جس سے مکان میں موجودلاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیابیوہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے فوت ہونے کے بعد میرا دیور احاطہ پر ناجائز طور پر قبضہ کرنا چاہتاہے جس کی وہ اکثر اوقات مجھے دھمکیاں بھی دیتا رہا کہ میں مکان کو آگ لگا دونگااور بالاآخر اس نے موقع پر میرے مکان کو آگ لگا دی جس سے میرے یتیم بچوں سے سر چھت چھن گئی بیوہ خاتون ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ میرے دیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔
دیپالپور،دیور نے بیوہ بھابی کے گھر کو آگ لگادی،تمام سامان جل گیا

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.