دیپالپور،دیپالپورایگلزنےجوئیہ سپرکنگزکوشکست سےدوچارکردیا

رپورٹ:قاسم علی عبدالرؤف طاہر…
تیسرا میچ جوئیہ سپرگنگ اور دیپالپور ایگلز کے درمیان ہوا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جوئیہ سپرکنگز نے پانچ اوورز میں 66رنز بنائے ۔اس ٹارگٹ کے حصول میں دیپالپور ایگلز نے سٹارٹ لیا تو طاہرپنڈی نے ہاتھ دکھائے مگر عین اس وقت جب تین اوورز میں چالیس رنز کی ضرورت تھی اس وقت وہ مٹھو کھبا کی گیند پر داؤدپٹھان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تواس وقت ایگلز میں مایوسی نظر آنے لگی لیکن ان کے بعد آنیوالے اکبر بھولی اور مزمل کامونکی نے اچھی بیٹنگ کے تسلسل کو جاری رکھاخاص طور پر تیسرے اوور میں شاہ جہان کو مزمل کامونکی نے دو چھکے لگاکر اپنی کلاس دکھائی لیکن شاہ جہان نے بھی اس کا بدلہ آخری گیند پر مزمل کامونکی کو آؤٹ کرکے لے لیا۔پانچویں اوور میں علی موچی کی بال پر داؤدپٹھان نے عزیز کاندرو کا کیچ ڈراپ کردیا۔آخری اوور میں ایگلز کو جیت کیلئے دس رنز درکار تھے ایسے میں رقیب نامی باؤلر نے مزمل کامونکی کو آؤٹ کرکے میچ میں سنسنی پھیلائی لیکن اگلی دو گیندوں پر عزیز کاندرو نے دومسلسل چھکے لگاکر دیپالپور ایگلز کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ یوں کیچ ڈراپ ،میچ ڈراپ والا جملہ حقیقت اختیار کرگیا اوراپنا کیچ کے ڈراپ ہونے کے بعد عزیزکاندرو نے اپنی بہترین بلے بازی سے اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button