دیپالپور،دی ارقم سکولز مسلم کیمپس میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا
رپورٹ:قاسم علی
دی ارقم سکولز مسلم کیمپس دیپالپور میں ناک، کان و گلے کے امراض کا فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں سکول والدین، بچوں اور دیگر لوگوں کو مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔
میڈیکل کیمپ میں اوکاڑہ کینٹ میں بطور ای این ٹی سپیشلسٹ خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر عمران محمود نے ایک سو سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔بچوں کے والدین و دیگر شرکاء کی طرف سے دی ارقم سکول مسلم کیمپس کی انتظامیہ کے اس احسن قدم کو خوب سراہا گیا۔
اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر دی ارقم سکولز مسلم کیمپس سلمان عابد لکھوی ایڈووکیٹ نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دی ارقم سکولز ملک گیر نیٹ ورک ہے جو تین سو پچاس سے زائد برانچز پہ مشتمل ہے جبکہ دی ارقم مسلم کیمپس آٹھ سال سے دیپالپور میں مناسب فیس کے عوض معیاری تعلیم مہیا کر رہا ہے اور اب تک ہزاروں بچے اس ادارے میں زیورتعلیم سے آراستہ ہوچکے ہیں لیکن ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ ان کے والدین اور عام شہریوں کو ممکنہ حد تک صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔اور اس سلسلے میں ہم وقتاََ فوقتاََ مختلف فری میڈیکل کیمپس اور دیگرصحتمندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔