دیپالپور،دی ارقم سکول بچوں کو دینی و دنیوی زیورتعلیم سے آراستہ کر رہا ہے،سلمان عابد لکھوی

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پرقائم دی ارقم سکولز مسلم کیمپس عرصہ 7 سال سے دیپالپور میں تعلیمی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ ڈائریکٹر سکول سلمان عابد ایڈووکیٹ ( تحصیل صدر، موومنٹ فار آل پرائیویٹ سکولز ) نےاوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ دی ارقم سکول کی خاصیت ھے کہ یہاں طلباء کو جدید علوم کیساتھ ناظرہ و حفظ قرآن کی تعلیم بھی تجربہ کار اساتذہ کی زیرِ نگرانی دی جاتی ھے نیز سکول میں طلباء کیلئے جدید ترین سہولیات موجود ھیں جسمیں فُول پروف سیکورٹی، کھیل کیلئے کشادہ گراؤنڈ، جنریٹر، واٹر فلٹر، سیکورٹی کیمرے، پک اینڈ ڈراپ، تقریباً ایک ایکٹر پر مشتمل کشادہ بلڈنگ شامل ھیں انہوں نے کہا کہ سکول کی فیس بھی انتہائی مناسب ھے جبکہ سرکاری ملازمین، وکلاء، صحافیوں ، پولیس ملازمین و بہن بھائیوں کیلئے فیس میں خصوصی رعایت دی جاتی ھے۔ اسکے علاوہ یتیم بچوں کی سکول فیس میں بھی خصوصی رعایت شامل ھے۔

Beautiful Building of The Arqam School Depalpur Okara Road
Beautiful Building of The Arqam School Depalpur Okara Road


ڈائریکٹر مسلم کیمپس نے مزید بتایا کہ اب تک دی ارقم مسلم کیمپس دیپالپور کے بچے نصابی و ھم نصابی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکے ھیں۔ اور ھم رٹہ سسٹم و جسمانی سزا سے ہٹ کر بچوں میں محنت کی لگن، خود اعتمادی و کردار سازی کیلئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔
نوٹ : پلے گروپ تا نویں کلاس تک داخلہ جاری ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button