the educator school depalpur news 813

دیپالپور،دی ایجوکیٹرز سرسید کیمپس میں دہم کلاس کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

دیپالپور،دی ایجوکیٹرز سرسید کیمپس دیپال پور میں 9thکلاس کے طلباء کی جانب سے 10thکلاس کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ادارہ ہذا محمد زاہد چوہدری ، میڈم ساجدہ زاہد چوہدری نے کہا کہ ایجوکیٹر سکول کی روایت رہی ہے کہ سکول سے جانے والے طلباء کے اعزاز میں خوبصورت پارٹی کا اہتمام کرنا ۔جن طلباء نے پری کلاسز سے کلاس دہم تک یہاں پڑھا ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ چار سال قبل جب ہم نے اس ادارہ کی باگ ڈور سنبھالی اور جو وعدے ہم نے کیے وہ اللہ تعالی کی مدد سے پورے کیے ہیں ۔انہوں نے کہا ہمارے سکول سنبھالنے سے قبل سکول کی تعداد رکی ہوئی تھی ان چار سال کے عرصہ میں اس تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے اس میں اساتذہ کی محنت بھی شامل ہے۔میٹرک2017ء کے سالانہ امتحان میں ادارہ کی ہونہار طالبہ مناہل اقبال نے ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر ہمیں مختلف اداروں کے سربراہان کی جانب سے تعریفی لیٹر آئے اب 9thکلاس کے طلباء کیلئے یہ ٹارگٹ ہے کہ دوبارہ پھر بورڈ میں نمایاں پوزیشن لینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹرسکول سرسید کیمپس کے اساتذہ کی سخت محنت اور کوشش کے باعث ناصرف ڈویژن ساہیوال بلکہ ملک بھر میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ ادارہ سے فارغ ہونے والے طلباء کے کردار سے پتہ چلے گا کہ یہ کسی اچھے ادارہ سے آ ئے ہیں اور یہی طلباء سرسید کیمپس کی چلتی پھرتی پبلسٹی ہوں گے یہ ہمارے اور اپنے والدین کے خواب پورے کریں گے ۔تقریب سے پرنسپل ارشد علی ،وائس پرنسپل محمد عابد نصیر ، مس روبینہ کوثر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر طلباء نے مختلف خاکے اور ٹیبلو پیش کیے جنہیں بے حد سراہا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں