دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر حنیف رائس ملز کے قریب ٹرک اور رکشے کے مابین خوفناک ایکسیڈنٹ میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی بھی ہوگئے۔حادثہ تیز رفتاری و لاپرواہی کے باعث ہوا۔واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی دو گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا۔یادرہے دیپالپور اوکاڑہ روڈ کے ون وے نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال قیمتی جانیں ضائع ہوتی رہتی ہیں۔
