دیپالپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت مردہ بادریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور ایم این اے حاجی راوَمحمداجمل خان اور ان کے صاحبزادے راؤ سعد اجمل خان نے کی ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے راوَمحمداجمل خان نے کہا کہ مودی کی ہٹ دھرمی خطے کو نئی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا فوری نوٹس لے ورنہ یہ آگ پوری دنیا کو جلا کر بھسم کردے گی انہوں نے امت مسلمہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس موقع پر اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کشمیریوں کی مل کر مدد کرے۔ریلی میں سعید خدری بھٹہ،شیخ عبدالرؤف شہزاد،چوہدری زنیر ذوالفقار،پیرنوید اویسی سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔اور کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ریلی میں فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔اس کے بعداحساس فاوَنڈیشن اور ایجوکیشن اویئرنیس سوسائٹی کے زیراہتمام ریلی منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ریلی کی قیادت ملک مظہرنواز نوناری اور حافظ نسیم اختر کی ۔ اس موقع پر ملک مظہر نواز نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ہندومسلم ٹاکرا ہوا فتح نے ہمیشہ مسلمانوں کے قدم چومے اور حال میں دنیا ان لوگوں کاحال اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہے جو کہتے تھے کہ ہم پاکستان میں گھس کر ماریں گے اب بھی موذی سرکار سوچ لے ورنہ ہندوستان کی داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں ۔ ریلی میں ملک غلام مصطفی نوناری،جاسم تقی،فضل کریم،انجینیئر علی عرفان نے بھی خطاب کیا ۔
