تحصیل دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمدآباد میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے جہاں پر شادی کی تیاریاں جاری تھیں اور ٹھیک تین گھنٹے بعد بچی کی رخصتی تھی مگر اس وقت دلہن کا بھائی اپنے ساتھیوں کیساتھ گھر میں داخل ہوا اور دلہن پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ہے.مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر تحصیل ہیدکوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ایس ڈی پی او دیپالپور سنگھار ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے.لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ور بھتیجا اس رشتےے کے خلاف تھے اس لئے انہوں نے میری بیٹی کو جان سے مارنے کیلئے یہ اقدام اٹھایاہے انہیں انصاف چاہئے اور ملزمان کو فوری قانون کے شکنجے میں لایا جائے.
