دیپالپور،رسول اکرم ؐ سے محبت ایمان کی بنیاد اور اطاعت میں عشق نبی ہے،مولاناالیاس گھمن
دیپالپور،رسول اکرم ؐ سے محبت ایمان کی بنیاد اور اطاعت میں عشق نبی ہے ،اسلام امن پسندی اور بھائی چارے کے فروغ کا دین ہے ،املاک کی تباہی اور جلاؤ گھیراؤ سے مالی و جانی نقصان پہنچانا نبی ؐ کی سیرت نہیں ،یہود و نصاریٰ سینکڑوں میل دور بیٹھ کر ہمارے کردار اور افعال پر ہنستے ہیں ،افواج پاکستان سیکورٹی ،سلامتی کے ادارے ملک کے دفاع اور عوام کی حفاظت میں سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں ان کا ہر میدان میں دست و بازو بن کر اسلام اور وطن دشمن قوتوں کا محاسبہ جاری رکھیں گے ،ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا الیاس گھمن نے مرکز توحید سنت جامعہ ریاض الجنہ میں 9ویں سالانہ محفل حمد و نعت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک و ملت اور اسلام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ہم میراب و منبر سے امن پسندی کی آواز بلند کرتے ہیں ،کفریہ طاقتیں کبھی بھی اپنے ناکام عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتی جس انداز اور طریقے سے بھی حملہ آور ہوں گی ہم دفاع کریں گے دوسرے مسالک کے اکابر کی پگڑیاں اچھالنا فرقہ واریت ہے جبکہ اپنی اپنے مسلک کے اکابرین کا دفاع کرنا غیرت ہے ،دہشت گردی اور فرقہ واریت پر لعنت بھیجتے ہیں دین کو دنیا کیلئے بیچنے سے موت بہتر سمجھتے ہیں محفل نعت کروانا اور نعت سننا نبی کریم کی سنت ہے ،حضور اکرم ؐ کی حیات مقدسہ کا ایک ایک لمحہ امت کیلئے مشعل راہ ہے ، نبی ؐ کی شان خود خدا تعالیٰ قرآن مجید میں بیان کرتے ہیں ،پیغمبر کی ذات بات اور جماعت معصوم ہے ،نبوت الیکشن نہیں سلیکشن سے ملتی ہے ،حضو ر اکرم ؐ فرش پر بیٹھ کر اور حضرت حسان کو منبر پر بٹھا کر نعت سنا کرتے تھے ایسی محافل کا انعقاد رب کریم کی رحمتوں کے نزول کا باعث بنتا ہے ۔