sons killed their father in depalpur 546

دیپالپور،رشتوں کا تقدس ختم،قتل کی اندوہناک واردات ہوگئی

بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا،نوید کا باپ افضل سے جھگڑا ہوا اور اس نے ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کردی تفصیلات کے مطابق دیپالپور کی تاج کالونی میں قتل کی اندوہناک واردات ہوئی ہے جس میں بدبخت بیٹے نوید نے اپنے دیگر دو ساتھیوں سے مل کراپنے باپ افضل زرگرپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مقامی لوگوں کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں