rishta ka taza per bhai ki behan per firing 632

دیپالپور،رشتہ کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو شدید زخمی کردیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) بھائی نے بھانجی کا رشتہ مرضی کے بغیر طے کرنے سے انکاری پر حقیقی بہن کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیانازک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم موقع سے فرار تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ بصیر پور کے گاؤں ’’بکا ججھ‘‘کی رہائشی خاتون زاہدہ جو کہ چار بچوں کی ماں ہے اس کے حقیقی بھائی بہرام نے اپنی بہن زاہدہ اور بہنوئی کو کہا کہ اپنی بڑی بیٹی کا رشتہ خود طے کرنے کے بجائیا س کی مرضی سے کریں لیکن زاہدہ اورا س کے خاوند نے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اپنی بیٹی کا رشتہ جہاں بہرام کہتا ہے نہیں کریں گے جس پر بہرام نے طیش میں آ تے اپنی حقیقی بہن پر فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آ کر زاہداں بی بی شدید زخمی ہو گئی جس کو نازک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم بہرام موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں