crime stories depalpur 453

دیپالپور،رضوی چوک میں جنونی شخص نے اپنی سابقہ بیوی کوچُھریوں کے وارکرکے جان سے مارڈالا ،بیٹی شدیدزخمی

دیپالپور،رضوی چوک میں انتہائی دلدوز واقعہ،جنونی شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو چھریوں کے وارکرکے جان سے مارڈالا ،بیٹی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے معروف رضوی چوک کے قریب اس وقت ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاجب حرص و ہوس اور غصے کی آگ نے مولابخش نامی شخص کو اندھا کردیا اور اس نے اپنی سابقہ بیوی رضیہ کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے جان سے مارڈالا اس دوران اس کی بیٹی عائشہ اسے چھڑانے کیلئے آئی تو اس نے اس پر بھی حملہ کردیااور اسے بھی شدید زخمی کرکے بھاگ نکلا۔مقامی لوگوں کے مطابق دونوں میاں بیوی میں گھریلوناچاقی کی بناپر چار پانچ ماہ قبل طلاق ہوچکی تھی تاہم مولابخش دوبارہ اس سے تعلقات قائم رکھنے پر بضد تھا اور آج پھر اسے لینے کیلئے گھر گیاجس پر جھگڑا ہوا اور آخر کار اس کا انجام اس افسوسناک واقعے کی صورت میں نکلا۔بعض لوگ اس واقعے کی کڑیاں زمین کے تنازعے سے بھی ملا رہے ہیں تاہم پولیس نے نعش کوقبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔جبکہ مقتولہ کی بیٹی عائشہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں