دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر افسوس ناک حادثہ میں پولیس کانسٹیبل جان بحق ہوگیا ہے ۔اعوان کلاں حجرہ کا رہائشی مظہرفرید اپنی موٹرسائیکل پر سوار تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ میں ڈیوٹی پر جارہاتھا کہ دیپالپوراوکاڑہ روڈ پر ٹیکنیکل کالج کے سامنے تیز رفتار مزداٹرک نے موٹر سائیکل سوار کوٹکر ماری جس کے نتیجہ میں مظہر فرید موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ ہیڈ سلیمانکی کے رہائشی مزدا ٹرک ڈرائیور اختر ولد خوشی محمد کوگرفتار کر لیاگیا ہے.
