رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
موقر قومی جریدے روزنامہ دنیا کی نویں سالگرہ کی تقریب میونسپل کمیٹی دیپالپور میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور أصف حسین مہدی ،سید زاہد شاہ گیلانی صدر بزم غلامان مصطفی ، سید عباس رضارضوی ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف راو سعداجمل خان واٸس چیرمین ضلع کونسل اوکاڑہ اور فرخ شہزاد بھٹی ایس ایچ او صدر دیپالپور سمیت صحافی برادری نے شرکت کی۔

اس تقریب کے میزبان روزنامہ دنیا سے وابستہ سینئر صحافی حافظ جمشید اشرف اور دنیا نیوز چینل کی دیپالپور میں نمائندگی کرنیوالے موسٹ سینئر صحافی رمضان اشرف چوہدری تھے جنہوں نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ روزنامہ دنیا اور دنیا نیوز چینل شعور و آگہی اور غیرجانبدارانہ رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نو سال کا عرصہ کوئی بڑا دورانیہ نہیں ہوتا کیوں کہ اس سے سے قبل روزنامہ نوائے وقت،روزنامہ جنگ اور دیگر متعدد قومی اخبارات کئی دہائیوں سے مارکیٹ میں موجود تھے مگر روزنامہ دنیا نے ان نو برسوں میں ہی صحافتی دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنالیا ہے اور آج اس کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات میں ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا کو یہ اعجاز حاصل ہے کہ اس اخبار نے ان موضوعات کو بھی ہائی لائٹ کیا، جن کی طرف کوئی توجہ نہیں ڈالتا تھا۔ اس اخبار میں قارئین کی دلچسپی کا تمام سامان موجود ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ چینلز اور انٹرنیٹ کے اس دور میں روزنامہ دنیا نے نہ صرف عوام کو اخبار پڑھنے کی طرف راغب کیاہے بلکہ اس کیساتھ ساتھ اس اخبار نے اپنی معاشرتی ذمہ داریاں بھی بخوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دی ہیںالغرض روزنامہ دنیا صحافتی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل چکا ہے جس پر روزنامہ دنیا کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی اصلاح میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے اور حقیقت میں میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے ۔اور روزنامہ دنیا الحمدللہ یہ فریضہ بحسن و خوبی سرانجام دے رہا ہے۔اس تمام تر کا میابی کا کریڈٹ اللہ کی کرم نوازی کے بعدایڈیٹرانچیف میاں عامر محمود اور ان کی ٹیم کیساتھ ساتھ دیپالپور سمیت ملک بھر میں موجود تمام نمائندگان کو بھی جاتا ہے