Riaz ul janna depalpur seminar 399

دیپالپور،ریاض الجنۃ میں تحفظ بیت المقدس و تحفظ پاکستان سیمینار منعقد

دیپال پور ،دہشت گردی وانتہا ء پسندی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ پالیسی انتہائی ضروری ہے ،اچھا مسلمان اور اچھا شہر ی بن کر ہی پاکستان کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے،16دسمبرکے موقع پر مرکز توحید و سنت جامعہ ریاض الجنہ میں منعقدہونےوالے سالانہ تحفظ بیت المقدس ،تحفظ پاکستان و شہداء سیمینار سے معروف سکالر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ ،الحاج حافظ شعبان صدیقی،صاحبزادہ مولانا حسان صدیقی ، سابق ایم این اے و رہنما پی ٹی آئی سیدگلزار سبطین ، صدر دیپال پور بار سید الطاف حسین بخاری ایڈووکیٹ ،رہنما پی ٹی آئی چوہدری طارق ارشاد خاں ،بزرگ مذہبی شخصیت سید محمد زاہد شاہ گیلانی ،راؤ صفدر علی خاں ،الحاج محمد نواز قمررزاقی ،مولانا قاری شاہد محمود،مولانا ظفر اقبال ،مولانا ادریس اثری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ پاکستان کے ساتھ ساتھ تحفظ بیت المقدس کی آزادی کی بھی بات اور آواز کو اجاگر کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کیونکہ رسول ہاشمی کے امتی ہونے کی حیثیت سے مجموعی سوچ رکھتے ہیں ،مملکت پاکستان کا تحفظ اسلامی اور جمہوری ہونے میں ہے ،تحفظ پاکستان کیلئے اسلامی اور عوامی سوچ پاکستان کو استحکام مہیا کرتی ہے ،بیت المقدس ، بابری مسجد ،مقبوضہ کشمیر اور شام سمیت مسلم ممالک میں مظالم مسلمانوں کی نا اتفاقی کی وجہ سے ہے ،اخلاقی تربیت اندرونی معاملات میں معاون و ممدوثابت ہو سکتی ہے ،عدم برداشت کی بجائے برداشت کو عام کرنا ہوگا، ملکی ادارو ں کی مضبوطی ملک کے استحکام کیلئے ضروری ہے ،یہودو ہنود ہر دور میں امت مسلمہ کیخلاف سازش کرتے رہے ہیں جس کا مقصد امت مسلمہ میں انتشار اور بد امنی پیدا کرنا ہے ملک اور مذہب دشمن قوتوں کی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنانا ہے ،پاکستانی قوم اپنے شہداء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستانی افواج سیکورٹی سلامتی کے اداروں ،سول سوسائٹی کے افراد اور پولیس کی قربانیاں قابل رشک ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں