دیپالپور،ریونیو سٹار کلرکس پریمیئرلیگ سیزن چھ کی فاتح بن گئی 328

دیپالپور،ریونیو سٹار کلرکس پریمیئرلیگ سیزن چھ کی فاتح بن گئی

دیپالپور،کلرکس پریمیئر لیگ کا فائنل ریونیو سٹار نے اپنے نام کرلیا،علی وقاص ملنگاٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمن جبکہ اسدکھرل بہترین باؤلر قرار تفصیلات کے مطابق کلرکس پریمئر لیگ کا فائنل دفاعی چیمپئن ریونیو سٹار نے اپنے نام کرلیا فائنل میں نمایاں کارکردگی کپتان مدثر حسین بھٹہ، علی وقاص ملنگا، رائے اسد کھرل کی رہی جنہوں نے اپنے عمدہ کھیل سے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر چیمپئن بنادیا۔ علی وقاص ملنگا کو بیسٹ بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ اور رائے اسد کھرل کو بیسٹ باولر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

ٹیم ریونیو سٹار فتح سی پی ایل سیزن چھ میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے

کپتان مدثر حسین بھٹہ نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کامیابی ٹیم سپرٹ کا انتیجہ ہے سب کھلاڑیوں نے پوری جان لگا کر بہترین کھیل پیش کیا۔میں اس کامیابی پر ٹیم ریونیو سٹار کے تمام پلیئرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ٹیم ریونیو سٹارز نے طارق شریف گجر تحصیلدار دیپال پور،محمد عباس مغل،،میاں کلیم اللہ ڈولہ، سردار محمد کاشف ماہوں، میاں مظفر ندیم ڈولہ، میاں سعید احمد سنگوکا، چوہدری ثمر عباس، میاں جہانزیب ڈولہ ایڈووکیٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو سپورٹ کیااور تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔سی پی ایل انتظامیہ نے اس جیت کو استاد اعجاز فرید چشتی مرحوم سینئر کلرک بار ایسوسی ایشن دیپالپور کے نام منسوب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں