post office depalpur 643

دیپالپور،ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر محمد انورکے اعزاز میں ملازمین کی جانب سے الوداعی تقریب

ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر محمد انورکے اعزاز میں ملازمین کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ لاہور ڈویژن فضل الرحمن ،اے ایس چونیاں محمد شفیق اور اے ایس پاکپتن خالد حسین جیلانی کی خصوصی شرکت ،سروس کے دوران بہترین کارکردگی پر ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر دیپال پور محمد انور کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق دیپال پور پوسٹ آفس سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے پوسٹ ماسٹر محمد انور کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالہ سے ملازمین کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سب ڈویژن دیپال پوراور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے تمام پوسٹ ماسٹرز اور ملازمین نے خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ لاہور ڈویژن فضل الرحمن ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ چونیاں محمد شفیق ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پاکپتن خالد حسین جیلانی نے کہا کہ ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر محمد انور نے اپنی سروس کے دوران ایمانداری دیانتداری اور سخت محنت کرکے دیگر ملازمین کیلئے ایک خوبصورت مثال قائم کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیاں ایمانداری کے ساتھ انجام دیں گے تو ان کی سروس کے اختتام پر اسی طرح محکمہ کے ملازمین اور افسران انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رخصت کریں گے اس موقع پر ریٹائرڈپوسٹ ماسٹر محمد انور نے کہا کہ دیپال پور میں ان کی سروس کے آخری تین سال ان کیلئے یاد گار اور ناقابل فراموش وقت ہے کیونکہ نہ صرف دیپال پور کے ملازمین بلکہ یہاں کی عوام سے بھی انہیں جو محبت ملی ہے وہ انہیں مدتوں نہیں بھولے گی انہوں نے اپنے یگر ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت ،لگن اور دیانتداری کو اپنا شعار بناتے ہوئے محکمانہ فرائض انجام دیں تاکہ اس محنت کے عمل سے دنیاوی اور اخروی زندگی کو آسان بنایا جا سکے اس موقع پر مظہر عباس چوہدری سمیت سرپرست اعلیٰ پی ایف یو جے و سابق صدر دیپال پور پریس کلب و انجمن صحافیاں چوہدری محمد حسین ایاز بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں