دیپالپور کے نواحی علاقے املی موتی میں زہریلی بوتل پینے سے چار بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد بیہوش ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.بیہوش ہونیوالوں میں ثقلین ولد بابرعمر تین سال،علی رضا ولد محمد شریف،امجد ولد محمد شریف عمر گیارہ سال،سعیدیہ ولد محمد شریف عمرچودہ سال،مدیحہ ولد محمد منیر عمر انیس سال،علیشا ولد بابر عمر چارسال،سلمیٰ دختربابر،علی رضا ولد محمد شریف شامل ہیں.بچوں کے والد بابرنے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے ماموں منیر نے بوتل میں کوئی زہریلی چیز ملا کر بچوں کو دی ہے تاہم پولیس اس بارے تفتیش کر رہی ہے.
